About of Qurãn

🌹🌼 قرآنی معلومات 🌼🌹



■پورا قرآن مجید تیس پاروں پر مشتمل ہے۔ اور قرآن مجید میں کل "114" سورے ہیں۔

●قرآن میں "6236" آیتیں ہیں.
●قرآن میں کل "1015030" نقطے ہیں.
●قرآن میں کل"93243" فتحہ(زبر) ہیں.
●قرآن میں کل "39586" کسرہ(زیر) ہیں.
●قرآن میں کل "4808" ضمہ(پیش) ہیں.
●قرآن میں کل "19253" تشدید ہیں.
●قرآن میں کل "323671" حروف استعمال ہوئے ہیں.
●قرآن میں کل "1771" عدد ”مد“ ہیں.
●قرآن میں کل"7770" کلمہ استعمال ہوئے ہیں.
●قرآن میں کل "1000" رکوع ہیں.
●قرآن میں کل "120" حزب ہیں.
●قرآن میں"115" بار لفظ ”بسم اللّٰہ“ آیا ہے.
●قرآن میں "114" بار بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم آیا ہے.
●قرآن میں کل "5098" وقف ہیں.
●قرآن میں کل "70" بار لفظ ”قرآن“ آیا ہے.
●قرآن میں سب سے بڑا سورہ "بقرہ" ہے.
●قرآن میں سب سے چھوٹا سورہ "کوثر" ہے.
●قرآن میں سب سے بڑی آیت سورہ بقرہ کی آیت "282" ہے.
●قرآن میں سب سے چھوٹی آیت سورہ رحمٰن کی آیت "مُدْہٰامَّتٰان" ہے.
●قرآن میں سب سے بڑا کلمہ "فَاٴَسْقَیْنٰاکُمُوہ" ہے. (سورہ حجر/۲۲)
●قرآن میں سب سے چھوٹا کلمہ "با" بسم اللّٰہ ہے.
●قرآن میں سب سے زیادہ حرف "الف" استعمال ہوا ہے.
●قرآن میں سب سے کم حرف "ظاء" استعمال ہوا ہے.
●قرآن میں سب سے بہترین سورہ "یٰس" ہے.
●وسط کلمہ قرآن "وَلْیَتَلَطَّفْ" ہے، جو سورہ کہف آیہ ۱۹ میں آیا ہے.
●سورہ حمد کو مادر قرآن اور فاتحۃالقرآن بھی کہا جاتا ہے.
●قرآن میں پانچ سورہ ہیں جو "الحمدللّٰہ" سے شروع ہوتے ہیں.
(۱۔حمد، ۲۔انعام، ۳۔کہف، ۴۔سباٴ، ۵۔فاطر )
●قرآن میں چار سورہ ہیں جو "انّا" سے شروع ہوتے ہیں.
(فتح ، نوح ، قدر، کوثر) 
●قرآن میں سورہ فجر کو سورہ امام حسین علیہ السلام کہا جاتا ہے.
●قرآن میں اسراء، حدید، حشر، صف، جمعہ، تغابن اور اعلیٰ کو سورہ مسبحات کہا جاتا ہے.
●قرآن میں "86" سورہ مکی اور "28" سورہ مدنی ہیں.
●سورہ "یٰس" کو قلب قرآن کہا جاتا ہے.
●قرآن میں سات سورے "اذا" سے شروع ہوئے ہیں.
(واقعہ، منافقون، تکویر، انفطار، انشقاق، نصر اور زلزال)
●قرآن میں چار سورے ہیں جن میں سجدہ واجب ہے.
(سجدہ، فصلت، نجم، علق)
●قرآن میں فقط ایک سورہ ہے جو "بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم" سے شروع نہیں ہوا ہے، وہ سورہ توبہ ہے.
●قرآن میں 20 سورے ہیں جو قسم سے شروع ہوئے ہیں.
(عصر، عادیات، تین، ضحیٰ، شمس، بلد، فجر، طارق، بروج، نازعات، مرسلات، قیامت، نجم، طور، ذاریات، صافات، ن، ص، ق، اور لیل)
●قرآن میں چار سورے ہیں جو ایک ساتھ ایک جگہ نازل ہوئے ہیں.
(کوثر، نصر، لہب اور اخلاص)
●قرآن میں پانچ سورے "قل" سے شروع ہوئے ہیں.
(جن، کافرون، اخلاص، فلق اور ناس)
●سورہ نمل میں دو بار "بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم" آیا ہے.
●قرآن میں 29 سور ے حروف مقطعات سے شروع ہوئے ہیں.
●سورہ حمد دو بار پیغمبر اکرم (ص) پر نازل ہوا ہے.
●سورہ "زمر" کی پہلی آیت اور آخری آیت میں لفظ "اللہ" آیا ہے.
●سورہ مجادلہ کی تمام آیتوں میں لفظ اللّٰہ آیا ہے.
●قرآن کے تیسویں پارے میں 37 سورے ہیں.
●سورہ دہر اہلبیت علیہم السلام کی شان میں نازل ہوا ہے.
●امام حسین علیہ السلام کے سرمبارک نے نوک نیزہ پر شام میں جس آیت کی تلاوت کی تھی وہ "سورہ کہف" کی 9ویں آیت ہے.
●سورہ نور کی آیت نمبر31 حجاب سے متعلق ہے.
●آیہ ولایت "سورہ مائدہ" کی آیت نمبر55 ہے.
●سورہ اسراء کی آیت نمبر78 نماز یومیہ (پانچ وقت) کے بارے میں ہے.
●آیہ مباہلہ سورہ "آل عمران" آیت نمبر61 ہے.
●سورہ بقرہ آیت نمبر144 تغیر قبلہ کے بارے میں ہے.
●قرآن میں سب سے زیادہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام آیا ہے. (136مرتبہ)
●قرآن میں کل 26 پیغمبروں کے نام ذکر ہوئے ہیں:
(حضرت آدم، ادریس، نوح، ہود، صالح، لوط، ابراہیم، اسماعیل، یعقوب، اسحاق، یوسف، ایوب، یونس، شعیب، موسیٰ، ہارون، داوود، سلیمان، الیاس، الیسع، ذوالکفل، عزیر، زکریا، یحییٰ، عیسیٰ اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ (علی نبینا و آلہ وعلیہم السلام اجمعین)
●رسول اکرم (ص) کااسم مبارک قرآن میں پانچ بار آیا ہے، چار بار محمد(ص) اور ایک بار احمد(ص).
●قرآن میں سب سے کم جناب یونس علیہ السلام کا نام آیا ہے. "فقط دو بار"
●سب سے زیادہ پیغمبروں کے نام سورہ "انبیاء" میں آئے ہیں. (سولہ نبیوں کے نام ہیں)

●سب سے پہلے حضرت داؤد علیہ السلام نے زرہ بنائی.
●سحر و جادو کا رواج جناب موسی علیہ السلامٰ کے زمانہ میں وجود میں آیا.
●سب سے پہلے جناب سلیمان علیہ السلام نے (بسم اللّٰہ الرّحمان الرّحیم) لکھا.
●سب سے پہلے خداوندعالم نے جناب ادریس علیہ السلام کو علم نجوم، حساب، اور علم ہیاٴت سکھایا.
●سب سے پہلے جناب ادریس علیہ السلام نے کپڑا سیا اور خط لکھا.

Comments

Popular posts from this blog

Imam Hasan Askari as.

Hazrat Fatima Zehra sa.

Ghadeer kya hai