Ramzan Mubarak ~Bahar e Qurãn - 2nd Para


*بسم الله الرحمن الرحیم*

🌺 *دوسرا پارہ*🌺

⬅️ *1. سورۃ البقرۃ   آیت:142 سے 252 تک*

🔷 *قبلہ کی تبدیلی:*
صدر اسلام میں مسلمان بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے. ہجرت کے کچھ ماہ بعد خدا نے قبلہ کی تبدیلی کا حکم دیا, جس کا اصلی محرک یھودیوں کے طعنے تھے اور مسلمانوں کا امتحان بھی مقصود تھا. (آیۃ:142 سے 145)

🔷 اہل کتاب، رسول ص کو برحق ایسے جانتے تھے جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے تھے. (لیکن پھر بھی انھیں رسول تسلیم نہیں کرتے تھے.(آیۃ:146)

🔷 *شھید زندہ ہے:*
🌹 جو لوگ راہ خدا میں قتل ہوجائیں انھیں مردہ مت کہو, وہ زندہ ہیں, لیکن تمھیں اسکا شعور نہیں ہے. (آیۃ:154)

🔷 *وسیلہ آزمائش:*
اللہ انسان کو آزماتا ہے
🔸خوف
🔸بھوک
🔸نفوس و اموال و ثمرات کی کمی کے وسیلے سے. ( آیت 155)

🔷 *صابرین:* 
🌷 مصیبت کے وقت انّا للہ و انّا الیہ راجعون کہتے ہیں.
🌷 انکے رب کی طرف سے ان پر رحمت اور درود ہے.
🌷 یہی ھدایت یافتہ ہیں(آیۃ:156, 157)


🔷 *مردار, خون, سور کا گوشت اور غیر خدا کے نام کا ذبیحہ حرام ہیں.* (آیۃ:183)

🔷 *قصاص میں حیات ہے:* 
قتل کرنے والے پر قصاص کا حکم واجب کر دیا گیا ہے. اگر مقتولین کے وارث معاف کر دیں تو دیت ادا کر دی جائے. (آیۃ: 178, 179)

🔷 *وصیت کا حکم:*
مرنے سے پہلے اپنے مال میں سے والدین اور اقرباء کے لیے وصیت کر دیں. (آیۃ : 180)

🔷 *روزے کے چند مسائل:*

🌼روزے واجب ہیں تاکہ تم تقوی اختیار کر سکو.(آیۃ:183
🌼مریض اور مسافر کے لیے روزہ نہیں ہے جب اپنی اس کیفیت سے پلٹ آئیں, تب روزہ رکھیں. (آیۃ:184)
🌼جن کے لیے مشقت ہو وہ  فدیہ دیں, روزے کا فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے.(آیۃ:184)
🌼روزہ تمھارے لیے بہتر ہے. (آیۃ:184)
🌼روزے کا وقت صبح صادق سے رات کی سیاہی پھلنے تک ہے. (آیۃ:187)

🔷 *دعا کا حکم:*
خدا اپنے بندوں کے قریب ہے, ہر دعا کو مستجاب کرتا ہے, لہذا اسی سے طلب کریں اور اسی پر ایمان و اعتقاد رکھیں,تاکہ راہ راست پر رہیں. (آیۃ: 186)

🔷 *جھاد کا حکم:*
🔸راہ خدا میں جھاد کرو ان سے جو تم سے لڑتے ہیں. لیکن حد سے تجاوز نہ کرو.(آیۃ:190)
🔸 مشرکین کو جہاں پاو قتل کر دو چونکہ فتنہ اندازی قتل سے بھی بدتر ہے. (اسلیئےکہ فتنے میں قتل کثرت سے ہوتے ہیں)(آیۃ:191) 
🔸 مسجد الحرام کے قریب جنگ کی ابتداء نہ کرو, اگر وہ کریں تو پھر تم اپنا دفاع کرو..(آیۃ:191)
🔸فتنے کے ختم ہونے تک جنگ جاری رکھو. (آیۃ:193)
🔸جو تم پر زیادتی کرے اسے ویسا ہی جواب دو.(آیۃ:194)
🔸محترم مہینوں میں جنگ کرنا گناہ کبیرہ کے مترادف ہے. (آیۃ:217)

🔷 *شب ھجرت کی آیت:*
🌸 کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کی مرضی کے عوض اپنا نفس بیچ دیتے ہیں. (آیۃ:207) 

🌸 یہ آیت حضرت علی ع کی شان میں تب نازل ہوئی تھی جب شب ہجرت آپ ع رسول اللہ ص کی جان کی حفاظت کے لیے انکے بستر پر سو گئے تھے.

🔷 *مختلف فقہی مسائل کا بیان:*
🔸حج کے احکامات. (آیۃ:196 سے 199 تک,, 203)
🔸انفاق کا حکم. (آیۃ:215)
🔸شراب اور جوا کی حرمت. (آیۃ:219)
🔸مشرک عورتوں سے نکاح کی ممانعت.(آیۃ:221)
🔸 خدا کی قسم اٹھانے کی مذمت.(آیۃ: 225, 224)
🔸طلاق کے تفصیلی احکامات.(آیۃ:۲۲۸ سے  ۲٣۲ تک)
🔸رضاعت کے احکام. (آیۃ:233)
🔸عدۃ کے مسائل. (آیۃ:234, 235)
🔸مہر کی ادائگی. (آیۃ:236, 237)

🔷 *طاعون کا واقعہ:*
ہزاروں کی تعداد میں لوگ موت کے خوف سے اپنے گھروں سے نکل پڑے لیکن خدا نے ان سب کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد میں (ایک نبی حضرت حزقیل ع نے دعا کی پھر) انھیں دوبارہ زندہ کر دیا گیا. (آیۃ:243)

🔷 *طالوت کا واقعہ:*
حضرت موسی ع کے بعد  بنی اسرائیل کی سرگرداں قوم اپنے نبی کے پاس آئی اور  اپنے لیے حاکم کی تقرری کا تقاضا کیا. خدا نے حضرت طالوت کو حاکم مقرر کیا اور نشانی کے طور پر تابوت عطا کیا جس میں حضرت موسی ع و ھارون ع کے تبرکات تھے. طالوت لشکر لے کر نکلے, راستے میں خدا نے ان سب کا امتحان لیا, جس میں ان میں سے صرف چند ہی لوگ کامیاب ہوسکے. یہ قلیل جماعت جھاد کے لیے نکل پڑی، طالوت کے لشکر  نے حکم خدا سے جالوتی لشکر کو شکست دی اور حضرت داود ع کے ہاتھوں جالوت اپنے انجام کو پہنچا.  (آیۃ:246 سے 251 تک)

*التماس دعا*

Comments

Popular posts from this blog

Imam Hasan Askari as.

Hazrat Fatima Zehra sa.

Ghadeer kya hai