Hajrat Mohammad Mustafa ‏sa.


 

🌹حیات نامہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلواۃ وسلام🌹

اسمِ مبارک: محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف۔۔۔۔

والد: حضرت عبداللہ بن عبد المطلب۔۔

والدہ: حضرت آمنہ بنت وہب بن عبدمناف۔

ولادت: 
آپ ص کے نوروجودکی خلقت ایک روایت کی بنیاد پر حضرت آدم ع کی تخلقیق سے ۹ لاکھ برس پہلے اور دوسری روایت کی بنیاد پر ۴ ۔ ۵ لاکھ سال قبل ہوئی تھی، آپ کانوراقدس اصلاب طاہرہ، اور ارحام مطہرہ میں ہوتا ہوا جب صلب جناب عبداللہ بن عبدالمطلب تک پہنچا توآپ کی ولادت بطن جناب ”آمنہ بنت وہب“ سے مکہ معظمہ میں ہوا

آپ کی تاریخ ولادت میں اختلاف ہے بعض مسلمان ۲ ربیع الاول بعض ۶ ربیع الاول اہل تشیع ۱۷ ربیع الاول ۱ عام الفیل مطابق ۵۷۰ کوصحیح سمجھتے ہیں-
علامہ مجلسی علیہ الرحمة حیات القلوب ج ۲ ص ۴۴ میں تحریرفرماتے ہیں کہ علماء امامیہ کا اس پراجماع واتفاق ہے کہ آپ ۱۷ ربیع الاول ۱ عام الفیل یوم جمعہ بوقت شب یابوقت صبح صادق”شعب ابی طالب“ میں پیداہوئے ہیں، اس وقت انوشیرواں کسری کی حکومت کابیالیسواں سال تھا

🌷12 سے 17 ربیع الاول کے دورانیے کو مسلمانوں کے درمیان اظہار وحدت کی خاطر ہفتہ وحدت منایا جاتا ہے🌷

کنیت: ابوالقاسم

القاب: امین، رسول اللہ، مصطفی، حبیب اللہ، صفی اللہ، نعمۃ اللہ، خیرة خلق اللہ، سید المرسلین، خاتم النبیین، رحمة للعالمین۔۔۔۔

مسکن : مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ

ازواج: حضرت خدیجہ، سوده، عایشہ، حفصہ، زینب بنت خزیمہ، ام حبیبہ، ام سلمہ، زینب بنت جحش، جویریہ، صفیہ، میمونہ۔

اولاد: سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا، قاسم، عبداللہ، ابراھیم

شھادت: 28 صفر سال 11ہجری / 632 عیسوی

مقامِ شھادت و مدفن : مدینہ منورہ

سنِ مبارک: 63 سال

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:
"ایمان عمل کے بغیر اور عمل ایمان کے بغیر قابل قبول نہيں ہے"


28 صفر 11 ہجری

شہادت نبی مرسل حضرت محمد مصطفیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر امام عصر و مراجع عظام و علماء حق اور آپ سب کو اشک بار آنکھوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں
😭😭😭😭😭😭😭😭😭

Comments

Popular posts from this blog

Imam Hasan Askari as.

Hazrat Fatima Zehra sa.

Ghadeer kya hai