Hajrat Hasan Mujtaba ‎as. ‏ ‏



Hayat Nama of Hajrat Hasan Mujtaba as. 

🌹حیات نامہ حضرت امام حسن مجتبیٰ ابن علی علیہ السلام🌹

اسمِ مبارک: حسن بن علی بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف ہاشمی و قریشی امام حسن مجتبی(ع) کے نام سے معروف

والد: حضرت امام علی علیہ السلام

والدہ: سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا

ولادت: 15 ماہ رمضان 3 ہجری

جائے ولادت: مدینہ منورہ ، سیدہ فاطمہ زھراء (س) کا گھر

کنیت: ابو محمد، ابوالقاسم

القاب: سید شباب اہل الجنہ، جگر گوشہ بتول، مجتبیٰ، تقی، طیب، زکی، سبط رسول اللہ (ص)، امام ثانی، کریم اہل بیت علیہم السلام


اولاد: زید، ام الحسن، ام الحسین، حسن، عمرو، قاسم، عبداللہ، عبدالرحمن، حسین، طلحہ

فاطمہ، ام عبداللہ، ام سلمہ، رقیہ

شھادت: 28 صفر 50 ہجری

مقامِ شھادت: مدینہ منورہ

وجہ شھادت: جعدہ بنت اشعت نے زہر دیا بحکمِ معاویہ
مدفن: جنت البقیع مدینہ منورہ

سنِ مبارک: 48 سال


*فضائل*

امام حسن(ع) کردار، طرز سلوک اور شباہت کے لحاظ سے رسول اللہ (ص) کے ساتھ سب سے زیادہ شباہت رکھتے تھے

امام حسن(ع) اصحاب کساء میں سے ایک ہیں اور رسول اللہ(ص) مباہلہ کے موقع پر امام حسن(ع)، امام حسین(ع)، حضرت علی(ع) اور حضرت فاطمہ(س) کو بھی خدا کے حکم سے، اپنے ساتھ لے گئے۔ آیت تطہیر امام حسن(ع) اور اہل بیت(ع) کے دیگر افراد کے لئے عظیم فضیلت کا ثبوت ہے

امام حسن(ع) 25 مرتبہ پیدل حج بیت اللہ مشرف ہوئے  اور آپ نے تین مرتبہ اپنا پورا مال راہ خدا میں تقسیم کیا یہاں تک کہ آپ نے اپنے جوتے بھی بخش دیئے اور اپنے لئے صرف چپلیں رکھ لیں

*نسل امام حسن علیہ السّلام*

امام حسن مجتبی(ع) کے فرزندوں میں سے"حسن مثنی،زید، عمرو اور حسین اثرم صاحب اولاد ہوئے۔ حسین اثرم  اور عمرو کی اولاد بہت جلد ختم ہوئی اور صرف حسن مثنی اور زید بن حسن کی نسل باقی رہی

امام حسن(ع) کی اولاد حسنی سادات کے نام سے مشہور ہے۔ سادات کا حسنی سلسلہ بعض ممالک میں "اشراف" کے نام سے مشہور ہے۔ طباطبائی، مدرس، حکیم، شجریان اور گلستانہ نامی خاندان، حسنی سادات کی شاخیں ہیں

28 صفر 50 ہجری

شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام پر امام عصر و مراجع عظام و علماء حق اور آپ سب کو اشک بار آنکھوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں😭😭😭😭😭😭😭😭😭

Comments

Popular posts from this blog

Imam Hasan Askari as.

Hazrat Fatima Zehra sa.

Ghadeer kya hai