Posts

Showing posts from June, 2023

Azan Me Haiya Ala Khairil Amal

Image
*اذان میں حی علی خیر العمل پر شیعہ كن دلائل سے استدلال كرتے ہیں؟*  مسلمان اذان اوراقامت میں"حی علی الفلاح"كے بعد"حی علی خیر العمل" كہنے كے بارے میں اختلاف نظر ركھتے ہیں، چنانچہ اہل سنت اس بات كے قائل ہیں كہ اذان و اقامت میں اس جملہ كا كہنا جائز نہیں ہے، البتہ بعض اہل سنت اس كو مكروہ جانتے ہیں، لیكن اہل بیت عصمت و طہارت (ع) اور آپ كے شیعہ اس بات كے قائل ہیں كہ یہ فصل (جملہ) اذان و اقامت كا جزء ہے،اوربغیر اس كے اذان باطل ہے، لہٰذا اس با ت پر نظر ركھتے ہوئے كہ اذان و اقامت ان مسائل میں سے ہے جن سے مسلمانوں كو روزانہ متعددمرتبہ سرو كار رہتا ہے، ضرورت اس بات كی ہے كہ اس موضوع كو مكمل طورپر محل بحث قرار دیكر تحقیق كی جائے تاكہ اصل حقیقت سامنے آسكے:   *شیعہ علماء كے فتاوی*  شیعہ علماء ان دلیلوں كی اتباع میں جو رسول اسلام (ص) اور اہل بیت (ع) كے ذریعہ پہونچی ہیں اس بات پر متفق ہیں كہ "حی علی خیر العمل" اذان و اقامت كا جزء ہے، اور اس كے بغیر اذان اور اقامت باطل ہے ۔ 1۔ سید مرتضی (رح) اپنی كتاب" الا نتصار " میں كہتے ہیں: " وہ امور جو امامیہ